Friday, April 26, 2024

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرمپ اوپیک ممالک پر برہم

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرمپ اوپیک ممالک پر برہم
July 2, 2018
وائٹ ہاؤس ( 92 نیوز) عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پر برس پڑے ، ٹرمپ نے کہا کہ  ایران کی معاونت کرنے والے یورپی ممالک پر بھی پابندی عائد کردیں گے ۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کو آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ اگر کوئی تیل کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کررہا ہے تو یہ اوپیک ہے ۔ صدر ٹرمپ نے تنظیم کے رکن ممالک کو تنبیہہ کی کہ بہتر ہوگا کہ وہ اس اتار چڑھاؤ کو روکیں ، ان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک اوپیک کو بیس لاکھ بیرل اضا فی تیل پیدا کرنا چاہئے ۔ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی یورپی کمپنیوں پر پابندی کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ اوپیک خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم ہے ، جس میں ایران، سعودی عرب، عراق، کویت، قطر، عرب امارات اور وینزویلا سمیت 15 ممالک شامل ہیں۔