Thursday, May 2, 2024

تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اوپیک‘ نان اوپیک ممالک معاہدے کے قریب پہنچ گئے

تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اوپیک‘ نان اوپیک ممالک معاہدے کے قریب پہنچ گئے
September 19, 2016
کراکس (ویب ڈیسک) وینزویلا نے کہا ہے کہ اوپیک اور نان اوپیک ممالک عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی روز بروز گرتی ہوئی قیمتوں سے پریشان حال ممالک نے سر جوڑ لیے ہیں۔ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اوپیک اور نان اوپیک ممالک میں ڈیل رواں ماہ متوقع ہے اور اس مقصد کیلئے اوپیک اور نان اوپیک ممالک ایک معاہدہ کرنے والے ہیں۔ اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد برکیندو کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اوپیک کے ممبر ممالک کی ایک غیرمعمولی میٹنگ الجیریا میں بلائی جا سکتی ہے۔