Wednesday, April 24, 2024

تیل کی تنصیبات پر حملے عالمی ترسیل متاثر کرنیکی کوشش ہیں ،سعودی عرب

تیل کی تنصیبات پر حملے عالمی ترسیل متاثر کرنیکی کوشش ہیں ،سعودی عرب
May 16, 2019
ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تیل کی تنصیبات پر حملےعالمی ترسیل کومتاثرکرنےکی کوشش ہے۔سعودی حکومت نےگزشتہ دنوں تیل کی تنصیبات  پر ہوئے حملوں کی شدید مذمت بھی کی ۔ شاہ سلمان کے ساتھ ہوئے کابینہ کے اجلاس کے ایک روز بعد سعودی عرب نے کہا ہے کہ  تیل بردار دو بحری جہازوں اور ایک اہم پائپ لائن پرحملے ملکی سلامتی کے ساتھ ساتھ تیل کی بین لاقوامی ترسیل اور عالمی معیشت کونقصان پہنچانےکی ایک سازش ہے۔ یمن کےحوثی باغیوں نے تیل پمپ کرنے والے دو اسٹیشنوں پرڈرون کےذریعےحملے کئےتھے ،جس کے بعد کچھ وقت کیلئے تیل کی پیداوارروک دی گئی تھی۔