Thursday, May 2, 2024

تیل کی برآمدات جاری رکھی جائیں گے ، ایرانی صدر ‏

تیل کی برآمدات جاری رکھی جائیں گے ، ایرانی صدر ‏
May 1, 2019
تہران ( 92 نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکاکےدباؤ کے باوجود تیل کی برآمدات جاری رکھی جائیں گی۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا امریکا کا ایران کی تیل کی برآمدات کوصفر تک لانے کا فیصلہ بالکل غلط ہےاس کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

امریکا کی ایرانی تیل خریدنے والے ممالک کو دھمکی ‏

انہوں نے کہا کہ  آئندہ چند مہینوں میں امریکی خود دیکھیں گے کہ ایران اپنی تیل کی برآمدات کوکیسےجاری رکھےگا۔ انہوں نے کہااگر امریکا ایران کو تیل کی برآمدات سے روکنا چاہتا ہے تواس کے لیے اس کو نئے حربے ڈھونڈنے پڑیں گے۔ امریکانے 22 اپریل کوایران سےتیل کے خریدارممالک کو پابندیوں سےحاصل استثنیٰ ختم کرنےکااعلان کیا تھا۔

امریکہ نے اخوان المسلمون کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی کوششیں تیز کر دیں

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پرس سیکریٹری سارہ سینڈر نے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ ’امریکی صدر نے سلامتی کونسل کی ٹیم اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور مذکورہ وفد اندورنی عمل کے ذریعے کام کررہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ اقدام کی کامیابی سے امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہوجائےگی۔ مصر اخوان المسلمون کو 2013 میں دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔