Friday, March 29, 2024

تیل ٹینکروں پر ہونیوالے حملوں کا الزام ایران پر نہیں لگایا جا سکتا ، متحدہ عرب امارات

تیل ٹینکروں پر ہونیوالے حملوں کا الزام ایران پر نہیں لگایا جا سکتا ، متحدہ عرب امارات
June 27, 2019
ابوظہبی ( 92 نیوز ) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا کہنا ہے کہ تیل ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کا الزام ایران پر نہیں لگایا جا سکتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیل ٹینکرں پر حملوں کے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کے پاس واضح ثبوت ہیں تو انٹرنیشنل کمیونٹی انہیں اہمیت دے گی لیکن ایسی انفارمیشن واضح، درست، سائنسی اور انٹرنیشنل کمیونٹی کوقائل کرنے والی ہونی چاہیے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کشیدگی میں ابھی نو ریٹرن پوائنٹ نہیں آیا، دونوں ممالک الٹی میٹم، پابندیوں اور بلیک میلنگ کی پالیسی سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر عرب ریاستوں کو بھی خطے میں طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے، طاقت کا استعمال مشرق وسطیٰ سمیت دیگر علاقوں کے لیے بھی ہلاکت خیز ہوگا۔