Thursday, May 2, 2024

تیل و گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ رپورٹ سے وزیر اعظم لا علم یا پرامید

تیل و گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ رپورٹ سے وزیر اعظم لا علم یا پرامید
May 18, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) تیل و گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کی رپورٹ سے وزیراعظم لاعلم  ہیں  یا ابھی تک پُرامید  ؟ ، قوم کو مزید ایک ہفتہ انتظار کا کہہ دیا ، دعائیں مانگنے اور نوافل پڑھنے کی بھی اپیل کردی،بولے ہوسکتا ہے گیس کا اتنا بڑا ذخیرہ ملے کہ پچاس سال تک کسی کی ضرورت ہی نہ رہے۔ عمران خان اس سے قبل بھی سمندر سےتیل اور گیس نکلنے کی خوشخبری سناچکے ہیں،یکم مئی کو یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سمندر سے گیس نکل آئی تو90سال کی ضروریات پوری ہوسکیں گی،پہلےبھی اسی قسم کی خوشخبری سنائی تھی۔

سمند سے مطلوبہ مقدار میں گیس اور تیل کا ذخیرہ برآمد نہ ہوا

تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر ملنے کی خوشخبری سناچکے ہیں تاہم ڈرلنگ کے بعد رپورٹ سامنے آنے پر خیالات پر کھڑی کی گئی عمارت اوندھے منہ آن گری۔ سمندر سے تیل و گیس  کا ذخیرہ نہ ملنے کی خبر میڈیا کی زینت بنی رہی مگر  اس کے کافی دیر بعد اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر سے تیل و گیس نکلنے والا ہے ، قوم دعا کرے ۔