Saturday, May 11, 2024

تیل تنصیبات پر حملہ ، سعودی عرب کی اقوام متحدہ کو تحقیقات میں معاونت کی دعوت

تیل تنصیبات پر حملہ ، سعودی عرب کی اقوام متحدہ کو تحقیقات میں معاونت کی دعوت
September 17, 2019
ریاض ( 92 نیوز) سعودی تیل تنصیبات  پر حملے کے معاملے میں  سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ماہرین کو تحقیقات میں معاونت کی دعوت دے دی ۔ سعودی  عرب نے بھی حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی ماہرین کو تحقیقات میں معاونت کی دعوت دی ،سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق  تخریب کاری میں ایرانی ہتھیار استعمال ہوئے ۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  ایران کیساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ کیلئے تیار ہیں ، جلد بازی میں کوئی اقدام نہیں اٹھانا چاہتے  ، عالمی قوانین پر مبنی نظام کا دفاع کریں گے جسے ایران نے نقصان پہنچایا ہے ۔ دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے تمام الزامات کو یکسر مسترد دیا ،  انقرہ میں ترک اور  روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملہ  یمنیوں کیخلاف سالوں سے جاری جارحیت کا جواب ہے۔یمنی عوام اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کررہے ہیں ۔