Monday, May 13, 2024

تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلوں کا کراچی میں آغاز

تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلوں کا کراچی میں آغاز
February 3, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان میرین اکیڈمی کے علاوہ چھ بین الاقوامی ٹیمیں ایک ہفتے پر محیط مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ انٹر نیشنل ناٹیکل مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی تھے۔ تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلوں میں جرمنی ، انڈونیشیا ، عمان ، قطر ، سری لنکا اور ترکی کی ٹیمیں "سمندروں سے بندھے"کے موٹو کے تحت حصہ لے رہی ہیں۔ مقابلے میں شریک ممالک کے زیر تربیت افسران کی ٹیموں کے مابین سیلنگ ، سوئمنگ ، لائف سیونگ ، سی مین شپ اور فزیکل فٹنس کے مقابلوں پر مشتمل مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔  تیسرے ، پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلوں ، کراچی ، آغاز پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلے ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی سرگرمی ہے۔ ان مقابلوں کا آغاز پہلی مرتبہ سنہ 2015 میں ہوا تھا۔ پاک بحریہ ہر دو سال بعد ان مقابلوں کی میزبانی کرتی ہے جس کا مقصد صحت مندانہ بحری سرگرمیوں کو فروغ دینا ، خیر سگالی کے جذبے کو برقرار رکھنا اور دوست ممالک کی بحری افواج کے مابین مضبوط تعلقات قائم کرنا ہے۔