Monday, September 16, 2024

تیسرے ٹیسٹ کا آغاز‘ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں‘ انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

تیسرے ٹیسٹ کا آغاز‘ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں‘ انگلینڈ کی بیٹنگ جاری
August 4, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) برمنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ انگلش سکواڈ کپتان ایلسٹر کک‘ ایلکس ہیلز‘ روٹ‘ ونس‘ بیلنس‘ بیئرسٹو‘ ووکس‘ معین علی‘ براڈ‘ جیمز اینڈرسن اور سٹیون فن پر مشتمل ہے۔ ٹیم پاکستان اپنے سکواڈ میں دو تبدیلیاں لائی ہے۔ پاکستانی ٹیم کپتان مصباح الحق‘ محمدحفیظ‘ سمیع اسلم‘ اظہرعلی‘ یونس خان‘ اسد شفیق‘ سرفراز احمد‘ محمدعامر‘ راحت علی‘ یاسر شاہ اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔ امپائرنگ کے فرائض آسٹریلیا کے اوکسنفورڈ اور ویسٹ انڈیز کے ولسن ادا کر رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائر سری لنکا کے دھرماسینا ہیں۔ واضح رہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔