Friday, May 17, 2024

تیسرے ٹیسٹ کا آج دوسرا روز، انگلش ٹیم 4 وکٹوں پر 332 رنز سے اننگز آگے بڑھائیگی

تیسرے ٹیسٹ کا آج دوسرا روز، انگلش ٹیم 4 وکٹوں پر 332 رنز سے اننگز آگے بڑھائیگی
August 22, 2020
ساؤتھمپٹن (92 نیوز) تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم آج چار وکٹوں پر 332 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز انگلینڈ کے نام رہا، زیک کرالی اور بٹلر کے سامنے پاکستانی باؤلرز بے بس ہوگئے۔ انگلش ٹیم آج چار وکٹوں پر 332 رنز سے اننگز کو جاری رکھے گی، زیک کرالی 171 اور بٹلر 87 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2، نسیم اور شاہین نے ایک ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔