Thursday, April 25, 2024

تیسرے ون ڈے کیلئے شاہینوں کی پرتھ میں بھر پور پریکٹس

تیسرے ون ڈے کیلئے شاہینوں کی پرتھ میں بھر پور پریکٹس
January 17, 2017
پرتھ(سپورٹس ڈٰیسک)شاہینوں نے تیسرے ون ڈےکےلئےپرتھ میں خوب پریکٹس کی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ  انیس جنوری کو پرتھ کےواکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ تفصیلات کےمطابق دوسرےون ڈےمیں  تاریخی فتح  سےشاہینوں کےحوصلےبلند ہیں جبکہ وہ تیسرے میچ میں بھی  کینگروز کو دھول چٹانےکےلئےبھرپورتیاریاں کررہے ہیں ۔ قومی ٹیم نے پرتھ میں خوب جم کر پریکٹس کی کپتان اظہر علی بھی پریکٹس سیشن میں شریک ہوئے، قومی ٹیم نے بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ فٹنس کی بھی خوب مشقیں کی اور تفریح کےلئے فٹبال میچ بھی کھیلا۔ پرتھ کےواکا اسٹیڈیم کی بات کریں تو اس اسٹیڈیم میں پاکستان کی کارکردگی کافی بہتر رہی ہے گرین شرٹس نے اسی میدان میں چار بار کینگروز کو دھول چٹائی جبکہ دو میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کرکٹر جیت کی لگن کےساتھ بھرپور محنت کررہے ہیں ٹیم تیسرے میچ میں میلبورن جیسی  کارکردگی دہرانے میں کامیاب رہی تو جیت یقینی ہوگی۔