Wednesday, April 24, 2024

تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 298 رنز کا ہدف

تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 298 رنز کا ہدف
October 2, 2019
 کراچی (92 نیوز) تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 298 رنز کا ہدف دے دیا۔ انوشکا گونا تھلکا نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان تھریمانے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد عامر نے 3 وکٹیں لیں۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جا رہا ہے ۔ کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں  سر فراز الیون  آج کا میچ جیت کر سیریز 0-2 سے جیتنے کیلئے پر عزم ہے  جبکہ سری لنکن ٹیم میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کرنے کیلئے  زور آزما رہی ہے ۔ قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دی تھی ۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔