Friday, April 26, 2024

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کینگروز نے کیویز کو 279 رنز سے ہرا دیا

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کینگروز نے کیویز کو 279 رنز سے ہرا دیا
January 6, 2020
 سڈنی (92 نیوز) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کینگروز نے کیویز کو 279 رنز سے ہرا دیا۔ کینگروز نے کیویز کو قابو کر لیا۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 454 رنز بنائے۔ کینگروز کی جانب سے لبوشین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 215 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 256 رنز بنا سکی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے  نیتھن لیون نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز آسٹریلیا نے 198 رنز کی برتری سے شروع کی اور 217 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ کیوی کو جیت کے لیے 416 رنز کا ہدف ملا۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 111 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس 136 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی ۔ نیوزی لینڈ  کی جانب سے گرینڈ ہوم 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے دونوں اننگز میں پانچ ،پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کی۔