Saturday, April 20, 2024

تیسری شادی کے خواہش مند شوہر کو لینے کے دینے پڑ گئے

تیسری شادی کے خواہش مند شوہر کو لینے کے دینے پڑ گئے
July 20, 2021

گوجرانوالہ (92 نیوز) تیسری شادی کے خواہش مند شوہر کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ میرج ہال میں ہونیوالی شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی۔

پہلی بیوی اور اس کے رشتے داروں نے میرج ہال پر دھاوا بول دیا۔ داماد اور بیوی کے رشتے داروں میں ہاتھا پائی سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ باراتیوں اور پہلی بیوی کے رشتے داروں نے ایک دوسرے پر لاتوں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ رشتے داروں نے ایک دوسرے پر کرسیاں بھی چلا دیں۔

میرج ہال دو سے تین گھنٹے میدان جنگ بنا رہا ۔ پولیس روایتی تاخیر سے پہنچی۔ دو روز قبل ہو نیوالے جھگڑے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ خاتون نے موقف اپنایا میرا شوہر بتائے بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا۔