Thursday, May 9, 2024

تیسری شادی کی دعوت ولیمہ میں پہلی بیوی کی شرکت ،دولہے کا حلیہ بگاڑ دیا

تیسری شادی کی دعوت ولیمہ میں پہلی بیوی کی شرکت ،دولہے کا حلیہ بگاڑ دیا
February 11, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں چوری چھپے اور اجازت کے بغیر تیسری شادی  کے شوق نے کہیں کا نہیں چھوڑا ، پہلی بیوی نے ولیمے کی تقریب میں پہنچ کر شور شرابا کیا تو تیسری بیوی کے بھائیوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ  اور دولہے کی  خوب چھترول  کی ، پہلی بیوی نے لڑکیوں کو دھوکہ دینے پر اپنے شوہر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔ کراچی کے شہری کو تیسری شادی  مہنگی پڑگئی  ،2016 میں پہلی، 2018 میں دوسری لیکن 2020 میں تیسری شادی جان پر آگئی ، ولیمے میں پہلی بیوی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا  اور انٹری ہوتے ہی شادیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ بس پھر کیا تھا  تیسری بیوی کے بھائی  اور رشتے دار طیش میں آگئے، اور دولہے میاں کی خوب چھترول کردی  یہاں تک کہ پینٹ کوٹ پھٹنے پر ٹیبل کا کپڑا باندھنا پڑ گیا ۔ آصف نے بھاگ کر جان بچانے کی لاکھ کوشش کی  ، بس کے نیچے بھی چھپ گیا  لیکن لڑکی کے بھائیوں  نے وہاں بھی پہنچ گئے ۔ مشتعل رشتے داروں نے بس کے نیچے سے نکال کر گردن سے دبوچ لیا ۔پہلی بیوی کا کہنا ہے آصف نے حیدرآباد جانے کا جھوٹ بول کر چُپکے سے شادی رچائی ۔ پہلی بیوی کے متاثرہ شخص نے مار کٹائی کو ذاتی دشمنی قرار دیا ۔باراتیوں کے بلانے پر پولیس پہنچی اور آصف کو تھانے لے گئی  جہاں کچھ گھنٹے بعد چھوڑدیا  جبکہ پہلی بیوی نے مزید جیون ساتھی بننے سے  صاف انکار کردیا ۔