Saturday, May 11, 2024

تیسری بیٹی کیوں پیدا کی ، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

تیسری بیٹی کیوں پیدا کی ، شوہر نے  بیوی کو قتل کر دیا
June 8, 2020

دادو ( 92 نیوز) دادو میں سفاک شوہر نے تیسری بیٹی پیدا کرنے پر بیوی  کو  قتل کر دیا ،  ملزم عبداللہ نے بیوی کو بیٹی پیدا کرنے پر لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی جان لے لی ، پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

تیسری بیٹی کیوں پیدا کی؟ْ، سفاک شوہر نےبیٹیاں پیدا کرنے پر بیوی کو قتل کردیا ،  ملزم عبداللہ سومرونے سریوں کے وار سے  بیوی کو موت کے گھاٹ اتارا ، پولیس نے مقتولہ یمنہ کے بھائی محمد عرس سومرو کا بیان ریکارڈ کرلیا ۔

مقتولہ کے بھائی کے مطابق بیٹیوں کی پیدائش پر بہنوئی کو اعتراضات تھے،  کچھ عرصے سےجھگڑا بھی چل رہا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ سومرو نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ملزم کے مطابق جھگڑے کے دوران غصے میں آکر بیوی یمنہ کو قتل کیا ، ایس ایس پی دادو ڈاکٹر ملک فرخ رضا کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، جلد قتل کی اصل وجہ معلوم کرلی جائے گی۔