Thursday, April 18, 2024

تیسری آل سندھ شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد

تیسری آل سندھ شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد
December 10, 2015
سکھر (92نیوز) سکھر میں تیسری آل سندھ شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ، حیدرآباد ، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دوسرے شہروں سے بھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بادشاہوں اور امراءکے بعد ایک دور آیا جب علاقہ کے چوراہوں پر بڑے شطرنج کھیلتے اور بچے دیکھا کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ یہ سرگرمیاں بھی ختم ہو گئیں اور شطرنج کا کھیل بھی نئی نسل بھول گئی تاہم شطرنج کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے کراچی‘ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کے نوجوان میدان میں آگئے ہیں۔ شطرنج کے کھیل سے ناصرف ذہنی صلاحیتیں بڑھتی بلکہ اس سے مزاج میں پختگی اور تحمل بھی پیدا ہوتا ہے۔ نوجوان کہتے ہیں اگر حکومت اس کھیل کی جانب توجہ دے تو پاکستان کے کھلاڑی بھی دنیامیں نام روشن کرسکتے ہیں۔ دنیا کی الجھنوں میں غائب ہونے والے کھلاڑیوں کو واپس شطرنج کی بساط پر بٹھانے کا سہرا سکھر ڈسٹرکٹ شطرنج ایسوسی ایشن کو جاتا ہے۔