Thursday, April 25, 2024

تیسرا پلے آف، مشتاق احمد اور سلیم یوسف نے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دے دیا

تیسرا پلے آف، مشتاق احمد اور سلیم یوسف نے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دے دیا
March 3, 2017
  کراچی(92نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق احمد اور سلیم یوسف نے آج کے میچ کے لیے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دے دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حالیہ فتوحات کے بعد کراچی کے اعتماد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کےمطابق تیسرے پلے آف سے قبل کرکٹ شائقین اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کی فتح کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ کوئی پشاور زلمی کی جیت دیکھنا چاہتا ہے تو کسی کو کراچی کنگز فائنل میں جاتی دکھائی دے رہی ہے تاہم کرکٹ مبصرین کی رائے بھی انتہائی اہم ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اگرچہ پشاور کی کارکردگی بھی متاثر کن ہے تاہم کراچی کا گزشتہ میچوں میں فتح کے بعد اعتماد بڑھ چکا ہے جو اسے فائدہ دے سکتا ہے۔ ادھر سابق ٹیسٹ کرکٹ سلیم یوسف کا کہنا تھا کہ کراچی نے ابتدائی میچوں میں شکست کے بعد آخر والے میچز جیتے ہیں۔ اس کے کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، اس لیے اس کی فتح کے امکانات زیادہ ہیں۔