Sunday, September 8, 2024

تیسرا ٹیسٹ : گوروں نے پروٹیز کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

تیسرا ٹیسٹ : گوروں نے پروٹیز کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
January 16, 2016
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔  انگلش ٹیم نے  میچ کے تیسرے روز سات وکٹوں سے فتح اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کےمطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ جوہانسبرگ میں کھیلا گیا۔   میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  تین سو تیرہ رنز بنائے، جواب میں انگلش ٹیم نے تین سو تئیس رنز بنا کر پہلی اننگز میں دس رنز کی برتری حاصل کی، جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں تراسی رنز بنا کر انگلینڈ کو جیت کے لیے چوہتر رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے میچ کے تیسرے روز ہی تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا  دوسرا میچ  ڈرا ہو گیا تھا جبکہ پہلے میچ میں بھی انگلینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔