Saturday, May 11, 2024

تیسرا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز 1-0 سے جیت لی

تیسرا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز 1-0 سے جیت لی
August 25, 2020
ساؤتھمپٹن (92 نیوز) پاکستان اورانگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی۔ تیسرے ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ بابر اعظم 63 رنز جبکہ فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان اظہر علی 31، شان مسعود 18، عابدعلی 42 اور اسد شفیق 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جمی اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسٹیورٹ براڈاورجو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز جمی اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کیں جبکہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے ٹیسٹ کیرئیر کے 2000 رنز مکمل کئے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر583 رنز بنا کر ڈیکلیئر کی تھی۔