Tuesday, May 14, 2024

تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ کے 583 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی

تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ کے 583 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی
August 23, 2020
سائوتھمپٹن (92 نیوز) تیسرا ٹیسٹ اور سیریز پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگی، انگلینڈ کے 583 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔ قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں صرف 24 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں، شان مسعود چار، عابدعلی ایک اور بابراعظم گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پانچ سو تراسی رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے اننگز ڈیکلیئر کی، زیک کرالی نے 267 اور جوزبٹلر نے 152 رنز کی یادگار اننگز کھیلیں۔