Tuesday, April 23, 2024

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ
December 16, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش مکمل کرلیا۔

پاکستان نے 208 رنزکا مقررہ ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستانی اوپنرز نے عمدہ بلے بازی سے میچ کو آسان بنایا اور 158 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اوپنر محمد رضوان 87 اور کپتان بابراعظم نے 79 رنز کی اننگز تراشی۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے فخر زمان نے 12 رنز بنا سکے، آصف علی 21 اور افتخار احمد ایک رن بناکر ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ، ڈومینک ڈریکس اور اوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں پر 207 رنز بنائے۔

میزبان سائیڈ کو اوپنرز نے 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، برینڈن کنگ 43 اور شمر بروکس 49 رنز بناکر رخصت ہوئے۔ نکولس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عمدہ بلے بازی پر محمد رضوان کو مین آف دی میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ویسٹ انڈین ہارڈ ہٹر ڈیرن براوو نے 34 رنز اور راومین پاول 6 رنز بنا ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 اور شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔