Monday, May 13, 2024

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ
November 10, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف مسلسل 14واں میچ جیتا۔ قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ڈیبیو میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق 41 اور خوشدل شاہ 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر فخرزمان 21 جبکہ حیدر علی 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے مساکدزا اور شومبا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے 9 وکٹوں پر 129 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے چھامو چھیبابا 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 13 رنز کے عوض 4 شکار کیے، عماد وسیم نے 2، حسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ خوشدل شاہ کو آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کا ایوارڈدیا گیا، جبکہ عثمان قادر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔ زمبابوے کے کپتان چامو چیبابا نے کہا کہ ہمیں سیریز ہارنے پر بہت مایوسی ہوئی۔ عثمان قادر نے کہا کہ میں اس ایوارڈکو اپنی اہلیہ کے نام کرتا ہوں، مجھے اپنے والد عبدالقادر کی یاد آرہی ہے، والد کو لائیو باؤلنگ کرتے نہیں دیکھا۔ اپنی فیملی کی سپورٹ سے اس مقام تک پہنچا ہوں۔ زمبابوے کے آل راؤنڈر ایلٹن چیگمبورا کے انٹرننشل کرکٹ سے ریٹائر ہونے پر قومی ٹیم اور آئی سی سی نے خراج تحسین پیش کیا۔