Thursday, April 25, 2024

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست، پاکستان کا سیریز میں وائٹ واش

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست، پاکستان کا سیریز میں وائٹ واش
November 22, 2021 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناکر حاصل کیا۔ حیدر علی 45 اور محمد رضوان 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

کپتان بابر اعظم 19، سرفراز احمد اور افتخار احمد 6، 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل خان صفر اور محمد نواز 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ نے 3 اور شاہد الاسلام اور امین السلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 124 کا مجموعہ تشکیل دیا۔ اوپنر محمد نعیم 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

اوپنر نجم الحسین شانتو 5 اور شمیم حسین 22 رنز بناکر رخصت ہوئے، عفیف حسین 20 ،نورالحسن 4، مہدی حسن 5 اور امین السلام 3 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں، شاہ نواز دھانی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔