Thursday, April 25, 2024

دبئی ، پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا

دبئی ، پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا
October 29, 2018
ابو ظہبی ( 92 نیوز) پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا ،  پاکستان نے تیسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو عبرتناک شکست  سے دو چار کر دیا۔ تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے  151 رنز بنائے ، جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 117رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں  5 وکٹوں کے نقصان پر   150 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز نے شاندار آغاز کیا ، پاکستان کی پہلی وکٹ 93 کے مجموعی اسکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان  39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ان کی اننگز 3 چھکوں اور دو چوکوں سے مزین تھی ۔ ساتھی اوپنر بابر اعظم نے 50 رنز اسکور کئے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے ۔ بابر اعظم کے بعد شعیب ملک نے  بھی تیز اننگز کھیلنے کی کوشش کی اور 12رنز پر 18اسکور بنا کر کیچ تھما بیٹھے ۔ آصف علی اور فہیم اشرف امیدوں پر پورا نہ اترے ، آصف علی 4 جب کہ فہیم اشرف  بنا کوئی رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 2  جبکہ ایڈم زمپا ،اینڈریو ٹائے اور ناتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ٹیم آسٹریلیا 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تو ابتدا سے ہی لڑکھڑاہٹ کا شکار رہی ۔آسٹریلین اوپنر اے جے فنچ ایک رن بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ ساتھی اوپنر ایلکس کیرے بھی  20رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔ بین میکڈرمٹ اور مچل مارش 21،21رنز بنا کر  نمایاں رہے  ۔ جبکہ کرس لیون 15 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ڈیرسی  شارٹ 10،ناتھن نیل صفر، اینڈریو ٹائے 5 اور ایڈم زمپا 9 رنز بنا کر  چلتے بنے ۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3،حسن علی نے 2 جبکہ عثمان خان ، محمد حفیظ اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔ پاکستان نےپہلے میچ میں آسٹریلیا کو 66 ، دوسرے میچ میں 11 اور تیسرے میچ میں 33رنز سے شکست دی ۔اس سے قبل پاکستان نے ٹیسٹ سیریز بھی 0-1 سےاپنے نام کی تھی ۔