Thursday, March 28, 2024

تیسرا ون ڈے:پاکستان کا ٹاس  جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرا ون ڈے:پاکستان کا ٹاس  جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
May 31, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج کھیلے جانیوالے تیسرے ون ڈے میں قسمت کی دیوی ایک بار پھر پاکستان پر مہربان رہی اور پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  ۔ پاکستان کے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے پر اعتماد طریقے سے بیٹنگ کا آغاز کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز پہلے ہی 0-2سے اپنے نام کر رکھی ہے اور آج ون ڈے سیریز کا آخری میچ ہے ۔