Thursday, March 28, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانیوالا تیسرا میچ بارش کی نذر،سیریز 1-‏‏1سے برابر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانیوالا تیسرا میچ بارش کی نذر،سیریز 1-‏‏1سے برابر
November 11, 2018
ابوظہبی ( 92نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین  ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بارش کی نذر ہو گیا جس سے سیریز 1-1  سےبرابر ہو گئی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 289رنز بنائے  ۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر   فخر زمان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا  اور 77 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے ۔  محمد حفیظ قوم کی امیدوں پر پورا نہ اترے اور 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ بابر اعظم نے پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نوجوان بلے  باز نے 100 گیندوں پر 92 اسکور کئے ،ان کی اننگز   ایک چھکے اور 4چوکوں سے مزین تھی ۔ حارث سہیل نے بھی  ٹیم کے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کیا ۔  حارث نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے  جبکہ   شعیب ملک 18 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔ فہیم اشرف نے  دو گیندوں پر 5 ، حسن علی نے 3 گیندوں پر دو رنز بنا کر وکٹ گنوا دی ۔کپتان سرفراز احمد ایک گیند پر ایک اسکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگیوسن نے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ  میٹ ہینری ،ٹرینٹ بولٹ اور کولن گرینڈ ہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 280رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میدان میں اتری تو  کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے ہی شاہین آفریدی کا شکار ہو گئی ۔ جارج ورکر اور ہینری نے  6.5 اوورز میں مجموعی طور پر 35 رنز بنائے  کہ بارش نے میچ روک دیا جو بعد میں شروع نہ ہو سکا ۔ بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا  اور ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر رہی ۔