Friday, March 29, 2024

تیسرا ون ڈے : پاکستان نے زمبابوے کو 297 رنز کا ٹارگٹ دیدیا

تیسرا ون ڈے : پاکستان نے زمبابوے کو 297 رنز کا ٹارگٹ دیدیا
May 31, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے دو سو ستانوے رنز کا ہدف دیا ہے۔ ڈیبیو کرنے والے بابر اعظم نے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری بھی بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ گرین شرٹس کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہینوں نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیانوے رنز بنائے۔ اوپنرز اظہر علی اور محمد حفیظ نے ٹیم کو ایک سو پندرہ رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ حفیظ اسی رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہےدیگر بلے بازوں میں بابر اعظم اور انور علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے تین کھلاڑی اظہر علی، شعیب ملک اور یاسر شاہ رن آئوٹ ہوئے۔ زمبابوے کے سکندر رضا نے تین، امپوفو نے دو جبکہ کریمر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ cricket cricket.JPG2