Thursday, May 9, 2024

تیسرا ون ڈے ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرا ون ڈے ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
October 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جا رہا ہے ، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔  کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں  سر فراز الیون  آج کا میچ جیت کر سیریز 0-2 سے جیتنے کیلئے پر عزم ہے  جبکہ سری لنکن ٹیم میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کرنےکیلئے  زور آزما رہی ہے ۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر مرکز نگاہ ہوگا، بابر اعظم امیدوں کے محور ہوں گے، اوپنر عابد علی اور پیسر محمد حسنین پلینگ  الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ گرین شرٹس کو لنکن ٹائیگرز پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے،قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 67رنز سے شکست دی تھی ،،پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔