Thursday, April 25, 2024

تیسرا ون ڈے  : انگلیںڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرا ون ڈے  : انگلیںڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
August 30, 2016
ناٹنگھم (92نیوز)انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  کھیلی جانیوالے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹٰیم پہلے دو میچ جیت چکی ہے اور آج کا میچ جیتنے کی صورت میں وہ سیریز جیت جائیگی دوسری طرف پاکستانی ٹیم کو سیریز میں واپسی کا چیلنج درپیش ہے ۔ آج کے میچ میں انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم میں عماد وسیم کو انجری کے باعث ریسٹ دی گئی ہے اور انکی جگہ نواز کو شامل کیا گیا ہے ۔