Monday, September 16, 2024

تیس طیارے آپریشنل حالت میں موجود ہیں ،اگلے برس ان کی تعداد 45ہوجائیگی : چیئرمین پی آئی اے

تیس طیارے آپریشنل حالت میں موجود ہیں ،اگلے برس ان کی تعداد 45ہوجائیگی : چیئرمین پی آئی اے
August 27, 2015
کراچی(92نیوز)چئیرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا ہے اس وقت تیس طیارے آپریشنل حالت میں موجود ہیں اگلے سال ان کی تعداد بڑھ کر پینتالیس ہو جائے گی جبکہ حج آپریشن بخیر وخوبی جاری ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کے چئرمین ناصر  جعفر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے فلیٹ می اس وقت پینتیس طیارے موجود ہیں جبکہ اگلے سال ان کی تعداد بڑھا کر پینتالیس کر دی جائے گی اس موقع پر ایم ڈی پی آئی اے شاہنوز رحمان سمیت دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چئیر مین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے ہر جمعے کو میڈیا بریفنگ ہوگی تاکہ معاملات مکمل طور پر میڈیا کے سامنے آ سکیں جبکہ اس موقع پر چئیر مین پی آئی اےناصر جعفر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہوا ہے۔ پی آئی اے نے مالی سال کے پہلے کوارٹر میں دو ارب تیس لاکھ کا خالص منافع بھی کمایا ہے جبکہ حج آپریشن پر بھر پور توجہ ہے اور بخیر و خوبی جاری ہے۔