Sunday, September 8, 2024

تیس شہریوں کا قتل، ایتھوپیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، دو روز تک ایتھوپیا کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا

تیس شہریوں کا قتل، ایتھوپیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، دو روز تک ایتھوپیا کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا
April 23, 2015
لیبیا (ویب ڈیسک) لیبیا میں داعش کی جانب سے تیس شہریوں کے قتل کی یاد میں ہزاروں افراد نے ایتھوپیا میں مظاہرہ کر کے مقتولین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔ داعش کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شدت پسند تنظیم کے کارندوں نے بارہ افراد کو ساحل سمندر پر قتل کیا جبکہ سولہ افراد کو صحرا میں گولیاں ماری گئیں۔ ایتھوپین حکومت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہلاک افراد میں سے بیشتر کا تعلق ایتھوپیا سے تھا۔ ایتھوپین وزیراعظم ماریم دیسالن نے بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندانہ کارروائیوں کی تمام امن پسند لوگوں کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے۔ شہریوں کے قتل کے افسوس میں آئندہ دو روز تک ایتھوپیا کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔