Saturday, April 20, 2024

تیس اداروں کی نجکاری جلد مکمل کر لی جائیگی : چیئرمین پرائیویٹائزیشن بورڈ

تیس اداروں کی نجکاری جلد مکمل کر لی جائیگی : چیئرمین پرائیویٹائزیشن بورڈ
October 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز) چیئرمین پرائیوٹائزیشنبورڈ محمد زبیر کا کہنا کہ اداروں کی نج کاری کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جلد ہی 30 اداروں کی نجکاری مکمل کر لی جائے گی ۔ چیئرمین پرائیوٹائزیشن کمیشن محمد زبیر کا کہنا کہ اداروں کی نج کاری کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جلد ہی 30 اداروں کی نجکاری مکمل کر لی جائے گی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے دورے کےموقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ   نج کاری  کے معاملے پراسٹیک ہولڈرز کی سخت مخالفت کا سامنا ہےلیکن اس کے باوجود جلد تیس اداروں کی نجکاری کردی جائیگی ۔ محمد زبیر کا کہنا تھاپاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے حوالے سے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے اور جواب کا انتظار ہے۔ پاکستان اسٹیل کی کل زمین 19 ہزار ایکڑ ہے جبکہ پاکستان اسٹیل ساڑھے چار ہزار ایکڑ پر ہے جس پر سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے 800 ملین ڈالر بقایا ہیں جس کی وجہ سے اتصالات کو کچھ پراپرٹی نہیں دی گئی۔ چئیرمین پرائیوٹائیزیشن نے بتایا کہ ملک کی جی ڈی پی گروتھ کو 7 فیصد پر لانا ہو گا تاکہ ہر سال 10 سے 12 لاکھ افراد کو روزگار مہیا کیا جا سکے۔