Saturday, April 20, 2024

تیزترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے دستخط شدہ جوتے لاکھوں روپے میں فروخت

تیزترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے دستخط شدہ جوتے لاکھوں روپے میں فروخت
August 24, 2016
جمیکا (ویب ڈیسک) دنیاکے تیزترین انسان کا ریکارڈ رکھنے والے یوسین بولٹ کا جوتا انیس لاکھ روپے سے زائدکی رقم میں فروخت ہو گیا۔ جوتے کو آن لائن نیلامی کے ذریعے فروخت کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیزترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا جوتا مہنگے داموں فروخت ہو گیا۔ آن لائن نیلامی کے دوران یوسین بولٹ کے جوتے کی ابتدائی بولی آٹھ ہزار یورو لگی جو بڑھتے بڑھتے سولہ ہزار یورومیں فروخت ہوا۔ جوتے پر یوسین بولٹ کے دستخط بھی ہیں اور اسے بولٹ نے دو ہزار پندرہ کی بیجنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں پہنا تھا۔ یوسین بولٹ کو ریو اولمپکس میں سو، دوسو اور چار سومیٹر کی ریس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔