Sunday, May 12, 2024

تیزاب گردی کیس، مجرم کو مجموعی طور پر 34 سال قید کی سزا کا حکم

تیزاب گردی کیس، مجرم کو مجموعی طور پر 34 سال قید کی سزا کا حکم
January 22, 2020
لاہور ( 92 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تیزاب گردی کیس میں  مجرم کو مجموعی طور پ ر34 سال قید کی سزا سنا دی ، 22 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت  میں تیزاب گردی کیس کی سماعت ہوئی ،  عدالت نے مجرم ہمایوں مسیح  کو نازیہ بی بی کے چہرے پر  تیزاب پھینکنے  کے جرم میں  34 سال قید کی سزا سنائی اور 22 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ مجرم ہمایوں مسیح نے ذاتی رنجش پر نازیہ بی بی کے چہرے پر   تیزاب پھینکا تھا جس سے  خاتون کا چہرہ  جھلسنے کے ساتھ ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی تھی ۔ پولیس نے مجرم کے خلاف ستمبر 2019  میں فیکٹری ایریا تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔