Friday, May 10, 2024

تیزاب سے متاثرہ افراد کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج کیا جائے گا

تیزاب سے متاثرہ افراد کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج کیا جائے گا
September 12, 2020

لاہور ( 92 نیوز) تیزاب  سےمتاثرہ افراد کاسرکاری خرچ پرمکمل علاج کرایاجائےگا ، تیزاب سے متاثرہ افراد کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے ”نئی زندگی“اور”پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی ،انکا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس پروگرام  کے تحت تیزاب گردی کاشکار مردو خواتین کا علاج اور بحالی شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے ”نئی زندگی“اور”پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی ، انکا کہنا تھا کہ  ”نئی زندگی“اور”پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس پروگرام  کے تحت تیزاب گردی کاشکار مردو خواتین کا علاج اور بحالی شامل ہے ، تیزاب سے متاثرہ افراد کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایا جائے گا۔

لاہور کے جناح اورمیو ہسپتال،بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال،ملتان نشترہسپتال،فیصل آباد الائیڈ ہسپتال اورراولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں جدید ترین برن یونٹ قائم ہوچکے ہیں۔

حکومت متاثرہ افراد کے لئے ہنر مندی اورخودروزگارکیلئے بلاسود قرضوں کا اہتمام بھی کرے گی ، انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت5 لاکھ 64 ہزار افرادکیلئے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام کا آغاز  کرنے جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی اور رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔