Tuesday, April 23, 2024

تیز ہوا اور مٹی کا طوفان ٹڈی دل کو چولستان سے راجستھان کی جانب لے گیا

تیز ہوا اور مٹی کا طوفان ٹڈی دل کو چولستان سے راجستھان کی جانب لے گیا
June 1, 2020

رحیم یار خان ( 92 نیوز) رحیم یارخان میں تیز ہوا  اور مٹی کا طوفان ٹڈی دل کو چولستان سے بھارتی سرحد پار راجستھان کی جانب ساتھ لے گیا، ڈی سی کے مطابق ضلع میں گزشتہ تین روز کے دوران ٹڈی ڈل کسی جگہ رپورٹ نہیں ہوا۔

محکمہ زراعت کے مطابق ٹڈی دل کی لمبی پرواز چولستان سے ہوتے ہوے باڈر کراس کر گئی ، ضلع میں مسلسل داخل ہونے والی ٹڈی  کو تیز آندھی اور مٹی کا طوفان راجستھان  کی جانب  ساتھ لے گیا۔

محکمہ زراعت کے مطابق  ضلع میں گزشتہ تین روز  کے دوران ٹڈی کسی جگہ رپورٹ نہیں ہوئی ، ٹڈی فری زون قرار  دے دیا گیا ہے ۔  بلوچستان سندھ سے مزید اور سرحد پار سےواپس آمد کا خطرہ موجود ہے جس کیلئے سرویلنس جاری ہے ۔