Friday, April 26, 2024

تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے 12 افراد کو کچل دیا

تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے 12 افراد کو کچل دیا
November 29, 2017

گجرات (92 نیوز) گجرات میں تیز رفتارکار نے سڑک کنارے کھڑے افراد کو کچل دیا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مہسم چوک میں تحریک لبیک کے کارکن دیگر ساتھیوں کا انتظار کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار کی زد میں آ گئے۔
حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق افراد کی سلیمان اور سبطین شاہ کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔
تھانہ دولت پولیس کے مطابق کار ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔