Sunday, May 19, 2024

تیز رفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، بچی سمیت دو افراد جاں بحق، 22 زخمی ہو گئے

تیز رفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، بچی سمیت دو افراد جاں بحق، 22 زخمی ہو گئے
June 12, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت میں تیز رفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس سےبچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ شوکت خانم ہسپتال کے قریب رائیونڈ روڈ پرپیش آیاجہاں بس صفائی کرنیوالے ٹرک کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ میں بائیس افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،معمولی زخمی مسافروں نے بتایا کہ بس اوور لوڈ اور تیز رفتاری کی بناءپر سامنے سے آتے ہوئے ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔