Tuesday, May 21, 2024

تیز ترین 26 سنچریاں، روہت شرما نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

تیز ترین 26 سنچریاں، روہت شرما نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
July 3, 2019
برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 26 سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے چھٹے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ اس کے علاوہ مارک وا اور اتاپتو کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔روہت شرما نے بنگلہ دیش کیخلاف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، شرما نے 207 اننگز میں 26 سنچریاں بنا کر ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کا تیسرا بلے باز ہونے کا اعزاز پا لیا۔ ٹنڈولکر نے 247 اننگز میں کارنامہ انجام دیا تھا، تیز ترین 26 سنچریوں کا عالمی ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 154 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا، کوہلی 166 اننگز میں اعزاز حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔