Thursday, April 25, 2024

تیز آندھی اور بارش نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی

تیز آندھی اور بارش نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی
April 9, 2019

 پشاور (92 نیوز) تیز آندھی اور بارش نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی۔ پشاور میں شدید آندھی اور بارش سے دو گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ پیر بالا میں چھت گرنے سے تین بچے ملبے تلے دب گئے۔

 صوابی کے علاقے یارحسین میں مکان کی چھت گرنے سے دوخواتین جاں بحق، تین افراد زخمی ہو گئے۔ پشاور میں بھی ایک بچہ دم توڑ گیا جبکہ تیرا فراد زخمی ہوئے۔ آندھی سے ایک سو اکانوے فیڈرز بھی متاثرہوئے۔

 ڈی آئی خان کی بستی درکھانوالی میں دیوار گرنے سے پولیس کانسٹیبل لقمہ اجل بن گیا۔ مالاکنڈ اور مردان میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دیربالا اور مانسہرہ میں بھی تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

 فیصل آباد میں تیز آندھی، دریا خان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش نے گندم اور چنے کی فصل کونقصان پہنچا ۔ادھر زیارت میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔