Friday, April 26, 2024

تیرہ برس پاکستان کی مہمان رہنے والی گیتا ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر بھارت چلی گئی

تیرہ برس پاکستان کی مہمان رہنے والی گیتا ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر بھارت چلی گئی
October 26, 2015
کراچی (92نیوز) بھارتی شہری گیتا بالآخر 13 سال بعد اپنے وطن روانہ ہو گئی۔ کراچی ائیرپورٹ سے پاکستانی حکام نے گیتا کو نئی دہلی کیلئے رخصت کیا۔ تفصیلات کے مطابق خوشی سے نہال گیتا اپنی خوشی کو الفاظ میں توبیان نہیں کر سکتی لیکن چہرے کی چمک دمک اور مسکراہٹ دل کاحال بتارہی تھی۔ گیتا نے اہل خانہ کی تلاش میں مدد فراہم کرنے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ ائیرپورٹ پر بلقیس ایدھی سمیت پانچ رکنی ٹیم کے ہمراہ لاونج میں جاتے ہوئے گیتا نے باربار مڑ کر ہاتھ ہلایا اور اپنی بھارت روانگی کا یقین دلایا۔ ایدھی ہوم کھارادر میں فیصل ایدھی نے گیتا کی بھارت روانگی کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ خوش ہیں کہ بالآخر گیتا بحفاظت اپنے وطن روانہ ہو گئی۔ بھارتی حکام نے پاکستانی حکام کواس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی گیتا کو حقیقی خاندان کے حوالے کیا جائےگا۔