Friday, April 26, 2024

تیر لگنے سے زخمی ہونیوالا کچھوا صحت یاب

تیر لگنے سے زخمی ہونیوالا کچھوا صحت یاب
November 3, 2019
فلوریڈا ( 92 نیوز) امریکا میں تیر لگنے سے زخمی ہونے والے کچھوے کو صحت یابی کے بعد دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا گیا ، معدومیت کے خطرے سے دوچار اس سبز مائل سمندری کچھوے کی گردن پر تیر مارا گیا تھا۔ زخمی حالت میں یہ کچھوا ایک کمرشل فشنگ ٹریپ لائن میں پھنس گیا تھا جہاں سے اسے جانوروں کے اسپتال منتقل کیا گیا اور ڈاکٹر نے اس کی گردن سے ایک میٹر لمبا تیر نکالا۔ اسپتال میں اس کی اچھی نگہداشت کی گئی اور یہ صحت یاب ہو گیا ،  مقامی کاروباری افراد نے تیر مارنے والے کی اطلاع دینے والے کے لیے 25 ہزار ڈالر کا انعام رکھا ہے۔ کچھوے کو فلوریڈا کے سمندری علاقے میں چھوڑا گیا ہے۔