Thursday, April 25, 2024

تیتراور بٹیرلڑتے تھے ، احتساب ہوا تو دونوں آپس میں مل گئے ، وزیر اطلاعات پنجاب

تیتراور بٹیرلڑتے تھے ، احتساب ہوا تو دونوں آپس میں مل گئے ، وزیر اطلاعات پنجاب
December 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ماضی کے  کرپٹ حکمرانوں نے اپنا نام 18ویں اور 19ویں ترمیم رکھ لیا ہے ، اب ان کو 18ویں اور  19ویں ترمیم یاد آگئی ہے ، تیتراور بٹیر آپس میں لڑتے تھے ، احتساب کر رہے ہیں تو دونوں آپس میں مل گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ باؤ جی شہبازشریف سے ملنے سپیشل گئے تھے ، انہوں نے شہباز شریف کو سائیڈ پر لےجاکر کہا کہ زرداری سے بچ کر رہنا،یہ پہلے بھی ہم کو بیچ کر کھا گیا تھا اب بھی بیچ کر کھا جائے گا ، اس کی باتوں میں مت آنا ۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جب ان کی کرپشن کی دم پر پاؤں رکھا احتسابی اداروں نے  تو یہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اس طرح گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں جیسے ہم تو ہوں گے بادل ہوگا، رقص پر سارا جنگل ہوگا، وہ والا ماحول دیکھنے کو مل ر ہاہے ۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ سامنے پڑے مائیک پھینکنے والا چھلاوا نما وزیر اعلیٰ جو انڈیانا جونز کی ٹوپی اور لمبے بوٹ پہن کر پھرتا تھا ، عثمان بزدار  کی کارکردگی  ان کی سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے ۔