Thursday, April 25, 2024

تہرے قتل کا معاملہ، چیف جسٹس کا آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کا حکم

تہرے قتل کا معاملہ، چیف جسٹس کا آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
December 11, 2018
کراچی (92 نیوز) سکھر کے تہرے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ام رباب کے والد، چچا اور دادا کے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ آئی جی سندھ نے جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرا دی۔ احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں ام رباب نے دکھ بھری داستان سنا دی۔  کہتی ہیں والد، چاچا اور دادا کو بیدردی سے قتل کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سردار اور بحران چانڈیو کے علاوہ پی پی کے موجودہ ایم پی اے بھی کیس میں ملوث ہیں۔ مرتضی اور ذوالفقار چانڈیو مفرور ہیں۔ ام رباب نے بتایا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی۔ اب تک دھمکیاں دی جارہی۔ تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔