Monday, September 16, 2024

تہران کے میلاد ٹاور میں ثقافتی میلہ سج گیا

تہران کے میلاد ٹاور میں ثقافتی میلہ سج گیا
August 2, 2018
تہران ( 92 نیوز) ایرانی دارالحکومت تہران کے میلاد ٹاور میں ثقافتی میلہ سج گیا،جس میں روایتی رقص اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت مختلف چیزیں نمائیش کیلئے پیش کی گئیں ۔ یہ ہی نہیں بلکہ میلے میں پپٹ شو کا بھی اہتمام کیاگیا ،شہریوں کی بڑی تعداد اس ثقافتی میلے سے لطف اندوز ہونے کیلئے موقع پر موجود تھی۔ لوگ نہ صرف میلے کی رنگینیوں سے مزےاڑاتے رہے بلکہ مقررین کو خوب داد بھی دی۔