Saturday, May 11, 2024

تہران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،180افراد سوار تھے

تہران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،180افراد سوار تھے
January 8, 2020
 تہران ( 92 نیوز ) تہران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، بد قسمت طیارے میں عملے کے 9 ارکان اور 167 مسافر جاں بحق ہو گئے ۔ یوکرائن کی  بوئنگ سیون تھری سیون پرواز تہران کے خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کیف کیلئے روانہ ہوئی تھی ، طیارے میں ٹیک آف کے تین منٹ بعد ہی آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ زمین سے جاٹکرایا ، ہولناک حادثے میں عملے کے 9 ارکان اور 176 مسافر ہلاک ہوگئے جن کی یوکرائنی صدر وولو دی میر زیلنسکی نے بھی تصدیق کردی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق طیارہ ممکنہ طور پر فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔