Friday, April 26, 2024

تہران: ایران طویل عرصہ یورینیم افزودگی منجمد نہیں کرے گا، امریکا ایران کی ایٹمی صنعت کو تباہ کرنے کے درپے ہے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایران طویل عرصہ یورینیم افزودگی منجمد نہیں کرے گا، امریکا ایران کی ایٹمی صنعت کو تباہ کرنے کے درپے ہے: آیت اللہ خامنہ ای
June 24, 2015
ایران (ویب ڈیسک) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے یورینیم کی افزودگی طویل مدت کیلئے منجمد کرنے کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ ایران کیخلاف پابندیاں ایٹمی معاہدے طے پاتے ہی ختم ہو جانی چاہئیں۔ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ایران کیلئے ایٹمی ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ دس یا بارہ سال کیلئے منجمد کیا جانا قابل قبول نہیں۔ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایت اللہ خامنہ ای نے کہا ہر ایرانی عہدیدار کو مغرب کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر ایسے منصفانہ معاہدے کیلئے کام کرنا چاہئے جس سے ایران کا وقار برقرار رہے۔ انہوں نے مزید کہا مغرب کے ساتھ معاہدہ طے پاتے ہی ایران پر عائد تمام اقتصادی، مالیاتی اور بنکنگ پابندیاں اٹھائی جانی چاہئیں اور پابندیوں کا خاتمہ ایران کے وعدوں پر عمل سے مشروط نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن امریکا ایرانی ایٹمی صنعت کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے ایرانی کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا کہ  کسی کو ایران کی فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔