Thursday, April 25, 2024

تہران اسرائیل پر حملےکا فیصلہ کر سکتا ہے ، صیہونی وزیرتوانائی

تہران اسرائیل پر حملےکا فیصلہ کر سکتا ہے ، صیہونی وزیرتوانائی
May 13, 2019
تل ابیب ( 92 نیوز) اسرائیل کے وزیر توانائی کاکہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی صورت میں تہران حکومت اسرائیل پرحملےکافیصلہ کرسکتی ہے۔ صیہونی وزیرتوانائی یووال سٹائنٹزنے کہا خلیج کےخطےمیں معاملات’گرم ہو رہے ہیں‘۔ اگر تہران اورامریکا کے درمیان یا ایران اوراس کےہمسایوں میں ٹکراؤ ہوتا ہےتواس بات کاامکان ہے کہ ایران  حزب اللہ اورغزہ سےمسلح تنظیموں کوسرگرم کر دے یا وہ ایران سے اسرائیلی ریاست پرمیزائل داغنے کی کوشش بھی کرسکتاہے۔ برطانوی خبر رساں ادارےکےمطابق اسرائیلی فوج نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ آیا اس کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی فوج کوئی تیاری کررہی ہے؟۔ دوسری جانب ایران نے امریکا سے مذاکرات پابندیاں ہٹانے سے مشروط کر دیے ۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ جھک جانا ایرانی عوام کی ثقافت اور مذہب سےہم آہنگ نہیں ہے اس لئے جھکیں گے نہیں ۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی صدرنےبات چیت کےامکان کومکمل طورپرمسترد نہیں کیابلکہ ان کاکہناہےکہ پہلےامریکی صدرتہران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ کریں اور جوہری معاہدےکوچھوڑنےکافیصلہ واپس لیں۔ حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران ایسے سخت دباؤ کا شکار ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں نے معاشی صورتحال کو 1980سے88 میں عراق کے ساتھ جنگ کےدوران ہونےوالےمعاشی حالات سے بھی ابتر بنا دیا ہے۔