Saturday, April 20, 2024

تھیلیسیمیا کے مریض کی اعزازی طور پر پاک فوج میں شمولیت

تھیلیسیمیا کے مریض کی اعزازی طور پر پاک فوج میں شمولیت
January 17, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) تھیلیسیمیا کے مریض کی ایک دن کے لئے پاک فوج میں اعزازی طور پر شمولیت کی خواہش پوری کر دی گئی ۔ پا ک فوج جس کا ہر سپا ہی اپنی پا ک سر ز مین کے دفا ع میں ہر حد تک جانے کو ہر دم تیار ، یہ ہی وجہ ہے کہ پا ک فوج میں شمو لیت کسی بھی پاکستانی کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلال پر بھی پاک فوج میں شمولیت کا جنون سوار تھا مگر تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض نے  راہ میں رکاوٹ ڈال دی ، تاہم اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے بلال نے  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام ایک سال قبل خط لکھا ۔   بلال کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ  اسے ایک دن فوج کے ساتھ گزارنے کی خواہش ہے ،آ رمی چیف نے بلا ل کی اس خوا ہش کو پورا کر تے ہو ئے اسے فوج میں اعزازی طور پر بھرتی کرنے کے احکامات دیئے ۔ پا ک فوج کی رجمنٹ 64میڈ یم کے کرنل سجاد نے بلا ل کو اعزازی کیپٹن کا رینک لگایا۔ اعزازی کیپٹن بلال   پا ک فوج کی جانب سے بلا ل کو پا ک آ رمی کی 3روزہ خصوصی تر بیت دی گئی ، اعزازی کیپٹن بلال کا کہنا ہے کہ ملک سے امن دشمنوں کے خاتمے تک پاک فوج کا حصہ رہے ۔ honoured captain bilal تھیلیسمیا کے مر ض کے باعث بلال کے جسم میں خون کی کمی مسلسل جاری ہے ،بلا ل کی خوا ہش ہے کہ جب زندگی کا خاتمہ ہو توپا ک فوج کی وردی پہنے ہی ہو ۔ honoured captain bilal 2